امریکہ ٗ کینیڈا ٗ ڈنمارک ٗ برطانیہ اور دیگر ملکوں کا ماحولیاتی تبدیلی سے مشکلات پر قابو پانے کیلئے فنڈ میں 24کروڑ 80لاکھ ڈالر دینے کااعلان

فنڈز سے انتہائی ترقی پذیر ممالک کو امداد دی جائیگی ٗ پیرس میں مشترکہ اعلامیہ جاری

پیر 30 نومبر 2015 19:39

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) امریکہ ٗ کینیڈا ٗ ڈنمارک ٗ برطانیہ اور دیگر ملکوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کیلئے انتہائی ترقی پذیر ممالک کے فنڈ میں 24کروڑ 80لاکھ ڈالر دینے کااعلان کیا ہے اس ضمن میں پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق عالمی ماحولیاتی سہولت (جی ای ایف )کے تحت اس فنڈز سے انتہائی ترقی پذیر ملکوں کو تعاون فراہم کیا جائیگا تاکہ وہ ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پاسکے ۔

(جاری ہے)

یہ فنڈز جو ن 2001میں قائم کیا گیا تھا جس میں پہلی بار 93کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کی منظوری دی گئی تھی اس سال کئے گئے اعلان کے مطابق جرمنی 53ملین ڈالر ٗ امریکہ 51.175ملین ڈالر ٗ برطانیہ 45.1ٗ فرانس 26.5ٗ کینیڈا 22.4ٗ ڈنمارک 22.1ٗ سویڈن 11.5ٗ آئر لینڈ 6.4ٗ سوئٹرز لینڈ 6ملین ڈالر ٗ اٹلی 2ملین ڈالر دیگا ۔