وفاقی دارالحکومت میں پہلے بلدیاتی انتخابات ٗکوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا ٗآئی جی اسلام آباد

اسلام آباد میں رینجرز کو بھی پولنگ اسٹیشنوں پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ٗفوجی دوستوں کو چوکس رکھا گیا ٗ طاہر عالم کی گفتگو

پیر 30 نومبر 2015 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان نے پیر کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت میں تاحال کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے جوان بھی تعینات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں رینجرز کو بھی پولنگ اسٹیشنوں پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوجی دستوں کو بھی چوکس رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے سیکورٹی کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ میں نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو یہاں پر سیکورٹی ناکافی محسوس ہو رہی ہے تو آپ ہمارے علم میں لائیں، ہم مزید سیکورٹی بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کے لڑائی جھگڑے سمیت کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :