Live Updates

وزیراعظم نوازشریف اگر کسان پیکج کا بروقت اجراء نہ کرتے تو کسان ربیع کی فصل کیسے کاشت کرتے،عمران خان کی کسان پیکج پر تنقید کسانوں کے مسائل اور فیصلوں کی کاشت سے لاعلمی کا واضح ثبوت ہے ، وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید

پیر 30 نومبر 2015 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اگر کسان پیکج کا بروقت اجراء نہ کرتے تو کسان ربیع کی فصل کیسے کاشت کرتے،عمران خان کی کسان پیکج پر تنقید کسانوں کے مسائل اور فیصلوں کی کاشت سے لاعلمی کا واضح ثبوت ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی کسان پیکج پر تنقید کسانوں کے مسائل اور فصلوں کی کاشت سے لاعلمی کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اگروزیراعظم نوازشریف کسان پیکج کا بروقت اجراء نہ کرتے تو کسان ربیع کی فصل کیسے کاشت کرتے۔ربیع میں اہم فصل گندم ہے جو ہر ایک کو دووقت کی روٹی فراہم کرتی ہے،عمران خان عوام کو دووقت کی روٹی کی فراہمی میں کیوں رکاوٹ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان نے ابھی تک کسان پیکج کی فراہمی کیلئے عملی اقدام کیوں نہیں اٹھایا۔عمران وزیراعظم کے کسان پیکج پر کاشتکاروں کے مسائل سمجھے بغیر الزامات سے گریزکریں،کسان پیکج کا تعلق بلدیاتی انتخابات سے نہیں بلکہ کسان کی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔(م ق)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات