خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے مقامی حکومتوں کے تحصیل ناظمین کیلئے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا

پیر 30 نومبر 2015 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)صوبائی حکومت کی جانب سے مقامی حکومتوں کے تحصیل ناظمین کیلئے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں 33 تحصیل ناظمین تربیت دی جائے گی لوکل گورنمنٹ سکول پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے تحصیل ناظمین کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تین روز جاری رہنے والے ورکشاپ میں تحصیل ناظمین کو مختلف امورکو سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ احسن طریقے سے ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا ورکشاپ میں ناظمین کودرپیش مسائل پر بھی بحث و مباحثہ کیا گیا جبکہ انکی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئی تربیتی ورکشاپ میں دو مرحلے پر مشتمل ہے جس کے پہلے مرحلے میں 33 اور دوسرے مرحلے میں 40 تحصیل ناظمین کو تربیت دی جائے گی ۔