الیکشن کمیشن نے اسد عمر، طارق فضل و دیگر کی پولنگ کا وقت مزید دو گھنٹے بڑھانے کی درخواستیں مسترد کر دیں

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجودشہریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی

پیر 30 نومبر 2015 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اسد عمر (ن) لیگ کے چوہدری طارق فضل و دیگر کی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت مزید دو گھنٹے بڑھانے کی درخواستیں مسترد کر دیں تاہم پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجودشہریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پولنگ کا وقف صبح 7بجے سے 5بجکر30منٹ پر شامتک ہی رہے گا ، اس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پولنگ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد جو شہری ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود ہوں گے وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، کمیشن کے اس فیصلے کے ساتھ ہی پولنگ کے وقت میں توسیع کے حوالے سے دی گئی تمام درخواستیں مسترد قرار دے کر نمٹا دی گئیں۔