پا کستان سے ٹی بی کے خا تمہ کیلئے عا لمی ادارہ صحت کے زیر اہتما جا ئزہ مشن کا اجلاس،مر ض کے خا تمہ کیلئے مختلف امور پرگفتگو

پیر 30 نومبر 2015 20:54

اسلام آ باد(آاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)پا کستان سے ٹی بی کے خا تمہ کیلئے عا لمی ادارہ صحت کے زیر اہتما م جا ئزہ مشن میں مؤ ثر مہم کیلئے مختلف امور کا جا ئزہ لیا گیاہے، پا نچ روزہ جا ری رہنے والے مشن میں ٹی بی کے روک تھام کیلئے جا ری مہم میں مو جودہ صورتحال،حکمت عملی،نجی شعبے کی شرا کت داری سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطا بق عا لمی ادارہ صحت کے نما ئندے کر سچن گن برگ سمیت مختلف اداروں کے 8نما ئندوں نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

مشن کے شر کاء نے ٹی بی کیخلاف مہم کو کا میاب بنا نے کیلئے قو می اور صو با ئی سطح پر کی جا نے والی کا وشوں کو ایک ہی پلیٹ فارم کے ذر یعے کر نے پر اتفاق کیا گیا۔مر یضوں میں مر ض کی جا نچ اور اس کے مؤ ثر علا ج کیلئے طر یقہ کار پر بحث کی گئی،مہم کی کا ر کر دگی کو بڑ ھا نے کیلئے نجی شعبے کے کردار کو سرا ہا گیا۔و فا قی و صو با ئی سطح پر مہم کو مضبوط بنا نے کیلئے طر یقہ کا ر کا جا ئزہ لیا گیا۔ جا ئزہ مشن نے صو بہ پنجاب اور سندھ کا دورہ کیا جبکہ وزارت صحت سمیت خیبر پختو نخوا ہ اور بلو چستان میں مہم کے ذ مہ داران سے اسلام آ با دمیں ملا قات کی۔