کراچی کو خوف اور دہشت کے خول سے باہر نکالیں گے ،رہنماء مسلم لیگ(ن)علی اکبر گجر
پیر 30 نومبر 2015 20:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کو خوف اور دہشت کے خول سے باہر نکالیں گے اور اسے استنبول جیسا خوب صورت شہر بنا دیں گے، ہمارا وعدہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیابی ملی تو شہر قائد اعظم کو دنیا کا جدید ترین شہر بنا دیں گے۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک مدت سے قائد اعظم کی جنم بھومی میں ریموٹ کنٹرول سیاست چل رہی ہے جس کے سبب کراچی کے حالات خراب سے خراب ترہوتے گئے۔ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عروج پر پہنچ گئی اور اس کا امن داؤ پر لگا دیا گیا۔ یہ شہر غریب پروری میں مشہور تھا مگر مفاد پرست عناصر اور غیر ملکی گماشتوں نے اس شہر کی زندگی یرغمال بنا کر اس کی روایتی ساکھ متاثر کی اور اس کا شمار دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں ہونے لگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.