بنگلہ دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں کیخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ، حسینہ اور نواز حکومت میں کوئی فرق نہیں : سراج الحق
پیر 30 نومبر 2015 20:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد اور ہمارے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں ،حسینہ واجد پاکستان کے وفاداروں کو پھانسیوں پر لٹکا رہی ہے تو ہمارے بے حس حکمران اس ظلم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، جن نوجوانوں اور بزرگوں نے اپنی جانیں پاکستان پر نچھاور کیں ، ان کے لیے عالمی ادارہ انصاف میں آواز نہ اٹھانا حکمرانوں کی بے حسی اور نظریہ پاکستان سے روگردانی کا واضح ثبوت ہے ۔
لبر ل پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے امریکہ اور مغرب کو خوش کرنے کے لیے بنگلہ دیش اور کشمیر کے شہدا کے خاندانوں کے زخمو ں پر نمک پاشی کی ۔وہ مسجد شہداء کے سامنے بنگلہ دیشی حکومت کے مظالم کے خلاف دیے گئے احتجاجی دھرنا کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ، حافظ سلمان بٹ ، امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اﷲ مجاہد اور مولانا جاوید قصوری نے بھی خطاب کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.