پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات پر نون لیگ کی قیادت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

پیر 30 نومبر 2015 20:58

پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات پر نون لیگ کی قیادت سے معافی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) آصف زرداری کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر وزیر اعظم معافی مانگیں اور جنرل مشرف کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر تقریب میں منظور کی جانیوالی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے جھوٹے کیسسز بنائے ،آصف زرداری باعزت بری ہو رہے ہیں ، وزیر اعظم معافی مانگیں اور جنرل مشرف کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھٹو ریفرنس کی دوبارہ سماعت کر کے جلد فیصلہ سنایا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا شریف بردارن کے خلاف نیب اور ایف بی آر حرکت میں کیوں نہیں آتا۔ شریف برادران کے 1996 میں صفر ٹیکس تھا پھر اربوں کے اثاثے کیسے بن گے؟۔ لطیف کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تمام تر منفی پروپیگنڈے کے باوجود پیپلز پارٹی نے کلین سویپ کیا ہے اور شریف برادران نے 90 کی سیاست دوبارہ شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور بھی لیں گے پنجاب بھی بلکہ پورا پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :