اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات‘9امیدوار بلامقابلہ کامیاب
13 یونین کونسلوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پرکوئی امیدوارنہیں ہونے کی وجہ سے نشستیں خالی قرار دے دی گئیں
پیر 30 نومبر 2015 20:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت مکمل ہو نے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواستوں کے باوجود پولنگ کاوقت نہیں بڑھایاگیا۔ اقلیتوں کی نشست پر 9امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح7 سے شام ساڑھے5 بجے تک جاری رہی،انتخابات میں پولنگ کی تاریخ کا سب سے زیادہ وقت دیاگیا،تاہم جن پولنگ اسٹیشنز کے اندر ووٹرز موجود ہیں وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
بلامقابلہ کامیاب ہونے والے 9 اقلیتی امیدوار یونین کونسل 6، 11، 17، 19، 23، 34، 36، 45 اور 48 سے منتخب ہوئے جبکہ یونین کونسل 8،16 اور 23 سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر 3 خواتین امیدوار منتخب ہوئیں۔(جاری ہے)
یونین کونسل 8، 16، 33، 46 اور 50 کے مختلف وارڈزسے 5 جنرل کونسلر بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔یونین کونسل50 گولڑہ کے وارڈنمبر6 سے مسلم لیگ ن کے لیاقت علی ،یونین کونسل45 بڈھانہ کلاں سے اقلیتی نشست پرن لیگ کے راجیش کمار،یونین کونسل 36 سیکٹر جی10/ 3اور4 سے اقلیتی امیدوارآصف سندھو بلامقابلہ منتخب ہوئے۔13 یونین کونسلوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پرکوئی امیدوارنہیں ہونے کی وجہ سے نشستیں خالی قرار دے دی گئیں۔
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.