معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنا ججزاور وکلاء سمیت سب کی ذمہ داری ہے‘ جسٹس علی باقر نجفی
وکلاء اور عدلیہ میں اخلاقی اقدار کا فروغ ادارے کی مضبوطی کا باعث بنے گا‘ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کا سمینار سے خطاب
پیر 30 نومبر 2015 21:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنا ججزاور وکلاء سمیت سب کی ذمہ داری ہے، وکلاء اور عدلیہ میں اخلاقی اقدار کا فروغ ادارے کی مضبوطی کا باعث بنے گا، معاشرے میں جتنی اخلاقی اقدار پھلیں پھولیں گی، اتنا ہی معاشرہ ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں لیگل ایتھیکس کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سمینار میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی، سیکرٹری بیرسٹراحمد قیوم، لیگل ایتھیکس کمیٹی کے چیئرمین حسیب اﷲ خان سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ججز اور وکلاء سمیت سب کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کی ترویج کیلئے کام کریں، معاشرے میں جتنی اخلاقی اقدار پھلیں پھولیں گی، اتنا ہی معاشرہ ترقی کرے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وکلاء اور عدلیہ میں اخلاقی اقدار کا فروغ ادارے کی مضبوطی کا باعث بنے گا، وکلاء میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جن کی وجہ سے عدلیہ بطور ادارہ زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے، عدلیہ میں بہتری کیلئے تجاویز دینا وکلاء کی ذمہ داری ہے ، کسی وکیل کا استاد کوئی جج نہیں بلکہ صرف وکیل ہی ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.