اہل کراچی ظلم و جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
5 دسمبر کو اہل کراچی شہر کو خوف و دہشت کی علامت بنانے والوں کو شکست دینگے، حیدری میں الیکشن آفس کا افتتاح اورخطاب
پیر 30 نومبر 2015 21:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی کراچی اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 18، نارتھ ناظم آباد، حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل کراچی ظلم و جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، 5 دسمبر کو اہل کراچی اس شہر کو خوف و دہشت کی علامت بنانے والوں کو شکست دیں گے اور شہر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور اخوت و محبت اورامن کا پیغام پھیلانے والوں کو ووٹ دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب یونین کمیٹی 18 نارتھ ناظم، حیدری تھانہ کے پاس الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین کے امیدوار نزاکت عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جو لوگ کراچی میں اپنا حق جتا رہے ہیں انہوں نے پچھلے 30 سالوں میں کراچی کو کیا دیا، کراچی میں بدامنی، دہشت گردی اور بوری بند لاشوں کا کلچر پروان چڑھایا گیا، تعلیم و تربیت کے بجائے لوٹ مار کو عام کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.