صوبائی حکومت صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، مذہبی رواداری ،بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
پیر 30 نومبر 2015 21:18
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبائی دارلحکومت میں نظام صلوٰۃ کے نفاذ کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مسالک سے مشاورت کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مخلوط حکومت صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، گذشتہ دو سال میں صوبے میں فرقہ وارانہ تشدد میں بتدریج کمی آئی ہے، امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے سے صوبے سے نقل مکانی کرے والے ہندو برادری واپس آرہی ہے، ماضی میں صوبے کا وسیع علاقہ نو گو ایریا بن گیا تھا اب بلوچستان کی تمام قومی شاہراہیں محفوظ ہو گئی ہیں، جرائم میں نمایاں کمی سے عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگیا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل سے ہی گڈ گورننس بہتر اورا دارے مستحکم ہو نگے، جمہوری نظام خود اصلاح کا ایک بہتر اور موثر ذریعہ ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی حکومت کے امن و امان سے متعلق اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا پورا ملک معترف ہے، جبکہ گڈ گورننس ، اداروں کے استحکام کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی اور حال کے بلوچستان میں نمایاں فرق ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کی طرح چاروں صوبائی دارلحکومت میں نظام صلوٰۃ کا نفاذ کیا جائے تاکہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ حاصل ہو، وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صوبائی دارلحکومت میں نظام صلوٰۃ کے نفاذ کے لیے تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علماء کرام سے مشاورت کے بعد اس کا نفاذ کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.