محکمہ پراسکیوشن پنجاب نے کرپشن کے کیسز میں ملوث مختلف صوبائی محکموں کے افسروں و اہلکاروں کیخلاف درج مقدمات کے چالان مکمل کرکے انہیں عدالتوں سے سزائیں دلوانے کے لئے موثر کارروائی شروع کر دی

پیر 30 نومبر 2015 21:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصو صی ہدایت پر محکمہ پراسکیو شن پنجاب نے صوبے میں کرپشن کے کیسوں میں ملوث مختلف صوبائی محکموں کے افسروں و اہلکاروں کے خلاف درج مقدمات کے چالان مکمل کرکے انہیں عدالتوں سے سزائیں دلوانے کے لئے موثر کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی انسداد رشوت ستانی کی دس عدالتوں میں رواں سال کے آغاز سے لیکر اب تک مالی بد عنوانیوں میں ملوث اعلیٰ پولیس و سول افسروں و اہلکاروں اور نیم سرکاری اداروں کے عہدے داروں کے خلاف 5ہزار 458 مقدمات دائر ہوئے جن میں ایک ہزار 428 کے فیصلے کئے گئے۔

64 مقدمات میں کرپشن ثابت ہونے پر ملزمان کو قید و جرمانے کے علاوہ دیگر نو عیت کی سخت سزائیں دی گئی جبکہ 13 مقدمات کوسماعت کے لئے متعلقہ عدالتوں میں بھجوائے گئے۔جبکہ تاحال 3 ہزار 972 مقدمات زیر التواء ہیں۔محکمہ پراسکیویشن پنجاب نے گذ شتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال ریکارڈ مقدمات دائر کئے اور ملزمان کو سزائیں دلوائیں۔

متعلقہ عنوان :