قوم پرست حکومت کے وزراء خوداپنی ناکامی کااعتراف کررہے ہیں،مولاناولی محمدترابی

تاریخ نے ثابت کردیاکہ علماء کرام نے عوام کی خدمت اوردین کے تحفظ کے لئے ہمیشہ اہم کرداراداکیا، امیر جے یو آئی کوئٹہ

پیر 30 نومبر 2015 21:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی کی قیادت میں جمعیت کے وفدنے مسلم لیگ ق کے سابق مرکزی رہنماحاجی نصیب اﷲ اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا،وفدمیں پشتون آبادکے بیشتریونٹوں کے علماء کرام میں موجودتھے،مولاناترابی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قوم پرست حکومت کے وزراء خوداپنی ناکامی کااعتراف کررہے ہیں،خوف خدااورعوامی خدمت کاجذبہ ختم ہوچکاہے،تاریخ نے ثابت کردیاکہ علماء کرام نے عوام کی خدمت اوردین کے تحفظ کے لئے ہمیشہ اہم کرداراداکیاہے،قوم کے معتبرین علماء کرام کاساتھ دیں،علاوہ ازین مولاناولی محمدترابی نے ممتازقبائلی رہنماسردارشیردل مینگل سے بھی ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اورانہیں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی دعوت دی،اس موقع پردونوں رہنماؤں نے سیاسی پارٹیوں کے مایوس کن کردارپرتبادلہ خیال کیا،مولاناترابی نے جمعیت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ،مختلف اضلاع میں حالیہ پے درپے بڑے سیاسی رہنماوں کی جمعیت میں شمولیت اورقائدین کی دین کے لئے خدمت پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی مشکلات اورمسائل حل کرنے کابہترین حل جمعیت کے پاس ہے،جمعیت ہی قومی وحدت اورلسانی بنیادوں پرہونے والی نفرت کوختم کرسکتی ہے،علاوہ ازین مولاناولی محمدترابی کی قیادت میں جمعیت کے وفدنے گیس حکام سے ملاقات کی اورشہرکے مختلف علاقوں شالدرہ،بلوچی اسٹریٹ،موسی کالونی،نواں کلی،ہنہ اوڑک ،کلی جان محمد،خلجی کالونی،زرغون آباد،شاکرکالونی ودیگرعلاقوں میں گیس پریش کی کمی سے متعلق عوامی شکایات سے انہیں اگاہ کیاجس پرگیس حکام نے گیس پریشرکی کمی کی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لئے کوشاں ہے،وفدمیں حاجی نورگل خلجی،مولانامحمودالحسن،مفتی عبدالغفورمدنی،حافظ نظرمحمدحقانی،حافظ محمدبلال ناصر،عبدالرحمن بڑیچ،مفتی محمدقاسم،حاجی جان محمدسعد،امین اﷲ بڑیچ اورمحمداسماعیل شامل تھے۔