والڈ سٹی اتھارٹی نے ویکھ لاہور نمائش کی رجسٹریشن کا آغازکر دیا

ویکھ لاہور کامیاب منصوبہ ہے، سیاحت کو فروغ دینا بنیادی مقصد ہے، ترجمان

پیر 30 نومبر 2015 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے ویکھ لاہور کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ پورے پاکستان سے مصوری اور تصویر نگاری کے شوقین افراد نے رجسٹریشن کروانی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی کا کہنا ہے کہ ویکھ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کا ایک کامیاب منصوبہ ہے جس کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو تصویری سیاحت کروائی جاتی ہے بلکہ سیاحت کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کی فوٹو واک میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ہماری اس کاوش کو سراہا جبکہ اب پھر اس تقریب کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :