پیر س میں غنی شریف ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہوئی،افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ

پیر 30 نومبر 2015 21:33

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ نے کہا ہے کہ پیر س میں نوازشریف اور اشرف غنی کے درمیان ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہوئی ۔

(جاری ہے)

پیر کوعبداﷲ عبداﷲ نے بتایا کہ پیر س میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر نوازشریف اور اشرف غنی کے درمیان ملاقات پاکستانی حکام کی درخواست پر ہوئی ہے۔عبداﷲ عبداﷲ کاکہنا تھاکہ نیشنل عوامی پارٹی کے ایک وفد نے افغانستا ن کے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کرنے کی درخواست کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :