بلدیاتی اداروں کے بطور چیئرمین زیادہ سے زیادہ پارٹی ورکرز کو آگے لایاجائیگا ،وزیراعظم نوازشریف نے واضح پالیسی بنا د ی ہے کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کے بھائی ،بھتیجے ،بھانجے، چاچے ،تائے کو بلدیاتی ادارو ں کے سربراہ کے طورپر نہیں لایاجائیگا
وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلیکا استقبالیہ تقریب سے خطاب
پیر 30 نومبر 2015 21:43
خانیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ بلدیاتی اداروں کے بطور چیئرمین زیادہ سے زیادہ پارٹی ورکرز کو آگے لایاجائیگا ،وزیراعظم نوازشریف نے واضح پالیسی بنا د ی ہے کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کے بھائی ،بھتیجے ،بھانجے، چاچے ،تائے کو بلدیاتی ادارو ں کے سربراہ کے طورپر نہیں لایاجائیگا۔
وہ گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ضلع خانیوال کے صدر نومنتخب کونسلرراناعبدالرحمن خاں کی طر ف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد کارکنوں ،ورکروں کوآگے لانا ہے جو پارٹی کے لیے مارے کھاتے ہیں اورپارٹی کو زندہ رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ پالیسی مرتب کی گئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے وارڈ نمبر 20کی مسیحی برادری کوخراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے اپنے بھرپور تعاون سے راناعبدالرحمن خاں کو کامیاب بنایا۔
انہوں نے رانا عبدالر حمن خا ں کو کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اگلی کا میابی بھی ان کا مقد رہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم مسیحی اتحاد کی یہ فضاء قابل تحسین ہے ملک وقوم کو اس کی سخت ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی نشان شیر ملک کی سا لمیت کا نشان بن چکا ہے ۔بلدیاتی انتخابات درحقیقت مڈٹرم انتخابات تھے پوری قوم نے شیر پر مہرلگاکر حکومت کی پالیسیوں کی تائید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاہے پورے ملک میں موٹروے کا جال بچھایاجارہاہے ۔دکھی اورپریشان حال کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکج دیاگیاہے۔بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں۔ماضی میں 18,18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جو کم ہوکر6گھنٹے رہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سول اورفوجی قیادت پوری یکجہتی کیساتھ ایک پیج پر ہے ۔ ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ اورامن کی بحالی موجودہ حکومت کی پالیسیوں کانتیجہ ہے اور اس حوالے سے پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔کراچی میں امن قائم ہورہاہے اورآپریشن ضرب عضب کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں پاکستان ترقی کی منازل طے کررہاہے۔ یو رپ کی طرز پر ترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے ۔محنت کشوں ،کسانوں،نوجوانوں کیلے موجودہ حکومت ترقی وخوشحالی کاپیغام ہے۔قبل ازیں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راناعبدالرحمن خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وارڈ نمبر20میں 30سال میں پہلی مرتبہ مسلم مسیحی اتحاد قائم ہوا اورایک نئی تاریخ ر قم کی ۔ اس موقع پر رانا عبدالرحمن خاں نے خرم پورہ کے لیے بجلی کامنصوبہ منظوری کے لیے پیش کیا جسے وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی منظور کرلیا۔تقریب سے تنویر شاہین نے بھی خطاب کیا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔تقریب میں چیف ایگزیکٹومیپکو فضل اﷲ دروانی،کوآرڈینٹر یوتھ ونگ پنجاب چوہدری جاوید نیاز،ایس ای آپریشن ملتان شاہد حمید چوہان،ایس ای آپریشن خانیوال محمود احمد خان ، سیکرٹری واپڈ اٹاؤن سعید احمدخان،چوہدری طارق نیاز، رانافرمان محمود،راناعمران محمود، رانا وقار نثار،راناکامران عمر،راؤ زاہدا ختر، حاجی راؤ عبدالوحید،راؤ طاہر، شکور حسین بڈانہ،رانا عبدالشکور فوجی،سلیم سمرا،جیمس چوہان،ہارون بھٹی، عمرحیات گل،پرویز جان،جمیل نیئراورمنتخب کو نسلرز ،معززین علاقہ اوریوتھ ونگ کے عہدیداروں ،کارکنوں اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی جب تقریب میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.