پاک فضائیہ کے نمبر 11ملٹی رول سکواڈرن نے انٹر سکواڈرن آرمامنٹ مقابلے جیت لئے

پاک فضائیہ کے سربراہ ، ائیر چیف مارشل سہیل امان کا اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 30 نومبر 2015 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے نمبر11ملٹی رول سکواڈرن نے انٹر سکواڈرن آرمامنٹ مقابلہ جیت لیا۔ اختتامی تقریب پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہوئی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ، ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا ــ’’ یہ مقابلے مختلف جنگی جہازوں کے پائلٹس کوفضاء سے زمین پر استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

ان مقابلوں کا بنیادی مقصد فائٹر سکواڈرنزکی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا علاقائی ماحول پاک فضائیہ کے مستعدکردار کا مطالبہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کے درپیش چیلنجز کے تناظر میں ہماری تیاری او ر ردِعمل بہترین اور تیز تر ہونا چاہئے ۔ اسطرح کے مقابلوں سے پاک فضائیہ کو بہترین تربیت حاصل ہوتی ہے۔

‘‘ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فضائیہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کو بین الاقوامی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے قوم کی امیدوں اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی شاندار انداز میں حفاظت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

‘‘ان مقابلوں میں تمام جنگی جہازوں سے منسلک پائلٹس اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔نمبر 11 سکواڈرن کوبہترین کارکردگی کی بنا پر آرمامنٹ کمپیٹیشن ٹرافی دی گئی۔ انفرادی سطح پر سکواڈرن لیڈر طارق وحید ملک کو بہترین نشانہ بازی پر شیر افگن ٹرافی سے نوازا گیا۔ 16نومبر 2015سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں پاک فضائیہ کی تمام فائٹر سکواڈرنز کی کارکردگی کو جانچا گیا۔اس سال JF-17تھنڈر، F-16بلاک 52اور F-16طیاروں کی شمولیت نے اس مقابلے کو خاص بنا دیا۔ ان مقابلے کی خاص بات JF-17کی نمایاں کار کردگی تھی جس کی وجہ سے اس کو پاک فضائیہ کے فرنٹ لائن فائٹر کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :