افغانستان ، سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں داعش اور طالبان کے 33 جنگجو ہلاک ، 15 زخمی
طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی مارے گئے ،کابل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نجی ٹی وی کے سربراہ کو قتل کردیا،افغان انٹیلی جنس کا داعش اور طالبان کے 13 جنگجوؤں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ
پیر 30 نومبر 2015 21:59
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں داعش اور طالبان کے 33 جنگجو ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ،طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے ،کابل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نجی ٹی وی کے سربراہ کو قتل کردیا،افغان انٹیلی جنس نے داعش اور طالبان کے 13 جنگجوؤں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پیر کوافغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز اور جاؤزجان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 20 عسکریت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔افغان نیشنل آرمی کے ترجمان میجر غلام حضرت کریمی نے بتایا ہے کہ افغان ائیرفورس نے ارباب ہاشمی کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔افغان نیشنل آرمی کے قندوز سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ فضائی کاروائی میں دہشتگردوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.