دہلی کی ریاستی اسمبلی میں لوک پال بل کے خلاف بی جے پی کی ہنگامہ آرائی،عام آدمی پارٹی کے خلاف نعرے بازی

خاموش نہ ہونے پر بی جے پی ارکان کو اسمبلی سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا گیا

پیر 30 نومبر 2015 21:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) دہلی کے ریاستی اسمبلی میں جان لوک پال بل پر بی جے پی نے ہنگامہ آرائی کی ، بی جے پی کے رکن وجیندر گپتا اور جگدیش پردھان کواسمبلی سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بی جے پی کے ارکان نے جان لوک پال بل کے خلاف شدید احتجاج کیا ، بی جے پی کے اراکین نے اسمبلی میں شور شرابہ کرتے ہوئے حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کے خلاف نعرے لگائے، خاموش نہ ہونے پر بی جے پی کے رکن وجیندر گپتا اور جگدیش پردھان کو اسمبلی سے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا۔

دوسری طرف کانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ کے سامنے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف مظاہرہ کیا ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :