پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے لئے برآمدات میں 10 فی صد اضافہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں

پیر 30 نومبر 2015 22:11

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے لئے برآمدات میں 10 فی صد اضافہ کی تمام ..

ابوظہبی ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو بھیجی جانے والی برآمدات میں 10 فی صد اضافہ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو کہ مالی سال 2014-15 میں 3 ارب ڈالرزتک پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرآصف علی خان درانی نے ایک تقریب کے دوران خلیج ٹا ئمز کو بتایاکہ گذشتہ دو سال کے دوران دونوں مما لک کے دو طرفہ تجارتی حجم میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 9 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے ۔

تقریب کااہتمام ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد کے اعزاز میں کیا تھا ۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ برآمدات میں متوقع اضافہ کے پیش نظر اب پاکستانی سفارتخانہ تجارتی دوروں کے حوالہ سے کافی متحرک ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان سے زیادہ تر سبزیاں، پھل،گوشت، پولٹری، چاول، انجینیرنگ اور الیکٹریکل مصنوعات اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :