کیلیفورنیا ،گھرکی چمنی میں پھنسنے والا نقب زن چولہا جلائے جانے کے باعث ہلاک ہوگیا

پیر 30 نومبر 2015 22:12

کیلیفورنیا ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) کیلیفورنیا کے ایک گھرکی چمنی میں پھنسنے والامشتبہ نقب زن مالک کے چولہا میں آ گ جلانے کے باعث ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہرون نامی علاقہ میں مالک کی غیر موجودگی میں 19 سالہ نوجوان چمنی کے راستے گھرمیں داخل ہوتے ہوئے پھنس گیا تاہم اس مشتبہ نقب زن کی موجودگی سے لاعلم مالک مکان نے چولہے میں آگ جلائی جس کے بعد چمنی میں سے چٰیخیں سنائی دینے پر فائر فائیٹرز کو طلب کیا گیا جنہوں نے چمنی توڑ کر کوڈی کالڈویل نامی نوجوان کو چمنی میں سے مردہ حالت میں باہرنکالا ۔ اس نقب زن کی موت کا باعث دھوئیں میں دم گھٹنے اور جلنے سے آنے والے زخموں کو قرار دیا گیا