شارجہ ٹی ٹونٹی، انگلیند نے پاکستان کو جیت کیلئے155 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 30 نومبر 2015 22:35

شارجہ ٹی ٹونٹی، انگلیند نے پاکستان کو جیت کیلئے155 رنز کا ہدف دے دیا

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) شارجہ ٹی ٹونٹی میں انگلیند نے پاکستان کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باولر سہیل تنویر نے 2 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انگلیند کی جانب سے جیمز ونس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے اور کرس ووکس نے 37 رنز سکور کیے ۔ ابتدا میں انگلینڈ کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی تاہم آخری 5 اوور جارحانہ بلے بازی کی بدولت 54 رنز سکور کرکے انگلینڈ گرین شرٹس کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :