راولپنڈی، انتخابی عملہکا تین روزہ تربیتی پروگرام،400 مرد و خواتین پولنگ سٹاف کا تر بیتی عمل مکمل کر لیا گیا

پیر 30 نومبر 2015 22:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)خواتین کے 48 پولنگ سٹیشنز اور مردوں کے 48 پولنگ سٹیشنز کے انتخابی عملہ کی تین روزہ تربیتی پروگرام کے دوسرے روز راولپنڈی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں400 مرد و خواتین پولنگ سٹاف کا تر بیتی عمل مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر اے سی کینٹ خالد جاوید گورایا نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے راولپنڈی میں 5 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کے تمام تر انتظامات خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرکے ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز پر ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے بارے میں پریزائیڈنگ افسران , پولنگ افسران اور عملے کی تربیت کے مراحل جاری ہیں ․ انہو ں نے کہا کہ اس سلسلے میں ویڈیو دستاویزی پروگرام کی مدد سے پولنگ عملے کو پولنگ کی تمام تر کاروائی سے آگاہ کیا جا رہا ہے ․ شرکاء نے ریٹرننگ آفیسر خالد جاوید گورایا کی جانب سے تربیت کے اعلی انتظامات کو سراہا ․ اس موقع پر شوکت بیگ نے پولنگ عملہ کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اہم امور کے بارے میں بتایا ․ اس موقع پر پولنگ عمل کے دوران ساز و سامان کے استعمال اور ریکارڈ مرتب کرنے کے حوالے سے بھی کی جانے والی قانونی کاروائی کے بارے میں بتایا گیا۔