دین اسلام کی ترویج میں صوفیاء کرام کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، لاہور میں بڑے بڑے بادشاہوں نے اعلیٰ تعمیرات کرائیں مگر پھر بھی اسے داتا کی نگری کہا جاتا ہے جو انتہائی غیر معمولی اور سوچنے کی بات ہے
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کا ’’سید ہجویر تصوف‘‘ سیمینارسے خطاب
پیر 30 نومبر 2015 22:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ شہر ِ لاہور میں بڑے بڑے بادشاہوں نے اعلیٰ تعمیرات کرائیں مگر پھر بھی اسے داتا کی نگری کہا جاتا ہے جو انتہائی غیر معمولی اور سوچنے کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کے تعاون سے شیرانی ہال (اولڈ کیمپس) میں منعقدہ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒکے 972ویں عرس کے موقع پر ’’سید ہجویر تصوف سیمینار ‘‘ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، سیکریٹری اوقاف نیئراقبال ،سابق وائس چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد اسحاق قریشی، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر عصمت اﷲ زاہد، خطیب جامعہ مسجد داتا دربارمفتی محمد رمضان سیالوی ، چیئرمین شعبہ عربی جی سی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمد سلطان شاہ ، مسند نشین اقبال چئیرڈاکٹر سید محمد اکرم شاہ ، چیئرمین شعبہ فارسی معین الدین نظامی ، قاری سید صداقت علی، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.