پیرس میں نواز مودی ملاقات کوپاکستانی اور بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نمایاں انداز میں پیش کیا

دونوں ممالک کے ٹی وی چینلز پر پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور مستقبل میں مذاکرات کی بحالی پر تبصرے ہوتے رہے

پیر 30 نومبر 2015 23:01

نئی دہلی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) فرانس کے دارالحکومت پیر س میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازاشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ملاقات کو پاکستانی اور بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نمایاں انداز میں پیش کیا،دونوں ممالک کے ٹی وی چینلز پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد کشیدگی میں کمی اور مستقبل میں مذاکرات کی بحالی پر تبصرے کیے جاتے رہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پیرس کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی جسے پاکستان اور بھارت کے میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا اور دونوں ممالک کے ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار اور ماہرین پاک بھارت تعلقات ،کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کی امید پر تبصرے کرتے رہے۔تجزیہ کاروں نے اپنے تبصروں میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کو بڑی پیش رفت قرار دیا اور مستقبل میں مذاکرات کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کی امید کااظہار کیا۔