Live Updates

تحریک انصاف کی شیریں مزاری کا اپنی بیٹی کی جانب سے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا دفاع

muhammad ali محمد علی پیر 30 نومبر 2015 23:59

تحریک انصاف کی شیریں مزاری کا اپنی بیٹی کی جانب سے ن لیگ کے امیدوار ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کی جانب سے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا دفاع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے اپنی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانی والی تنقید بے جا ہیں۔

(جاری ہے)

اگر وہ تحریک انصاف میں تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ ان کی بیٹی پر بھی تحریک انصاف کی حمایت کرنا لازم ہے۔ ان کی بیٹی کو حق حاصل ہے کہ وہ جسے چاہے ووٹ دے اور اسے ہی جمہوریت کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ آج ہونے والے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں شیریں مزاری کے شوہر نے تحریک انصاف جبکہ ان کی بیٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ ڈالا۔اس حوالے سے ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی اقلیتوں کی حمایت کرتی ہیں اور ان کے حلقے میں مسلم لیگ ن کا امیدوار غیر مسلم تھا اسی لیے انہوں نے اس کے حق میں ووٹ ڈالا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات