شور کوٹ کینٹ : شالیمار ایکسپریس کا انجن پٹری سے اُتر گیا، ٹرینوں‌کی آمد ورفت معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 11:07

شور کوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء): شور کوٹ کینٹ میں شالیمار ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اُتر گیا ، جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ رُک گیا ہے. ذرائع کے مطابق ٹرین حادثہ میں تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ پٹڑی پر مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے.