مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 10بے گناہ کشمیر یشہید ، 173 شہری زخمی

منگل 1 دسمبر 2015 11:31

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران قابض بھارتی افواج نے 10بے گناہ کشمیریوں کو شہید جبکہ 173 شہریوں کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہ نومبر میں وادی جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کے تشدد اور فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں دس بے گناہ کشمیری شہید ہوئے جبکہ بھارتی فوج اور پولیس کے تشدد سے 173کشمیری شہید ہوئے۔ نومبر کے مہینے میں بیشتر حریت رہنما اور کارکنوں سمیت 990کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے نومبر کے مہینے میں سات خواتین کی بے حرمتی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :