گزشتہ سال سیالکوٹ میں تیار کئے جانے والے چار کروڑ فٹ بال کی برآمد سے211 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا،سمیڈا حکام

منگل 1 دسمبر 2015 11:56

گزشتہ سال سیالکوٹ میں تیار کئے جانے والے چار کروڑ فٹ بال کی برآمد سے211 ..

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کئے جانے والے فٹ بالز کا 70 فیصد حصہ سیالکوٹ میں تیار و برآمد کیا جاتا ہے، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے حکام نے کہا ہے کہ اس وقت سیالکوٹ میں تیار کئے جانے والے چار کروڑ فٹ بال سالانہ برآمد کئے جاتے ہیں جن کی برآمد سے گزشتہ سال 2014ء میں 211 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فٹ بال کی صنعت دو لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ فٹ بال کی مقامی صنعت اور برآمدات کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت کی معاونت سے سیالکٹ میں سپورٹس انڈسٹریز ڈویلپمنٹ سینٹر (ایس آئی ڈی سی) قائم کیا گیا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت نے 436 ملین روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سمیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ڈی سی کے منصوبہ سے نہ صرف فٹ بال کی مقامی صنعت کا فروغ ہوگا بلکہ اس سے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی دیگر صنعتوں کی ترقی میں بھی مدد ملے گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جائے گا جبکہ سپورٹس انڈسٹری کے فروغ سے روگار کے بھی لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے جو بے روزگاری کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے۔

پاکستان میں ہاتھ سے تیار کئے جانے والے فٹ بالز کا بڑا درآمد کنندہ جرمنی ہے جو مجموعی قومی برآمدات کا 14 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے جبکہ برطانیہ کا حصہ 10 فیصد، امریکا کا 8 فیصد اور ہالینڈ کا 7 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :