امریکی فوجیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شام اور عراق بھیجنے کا کوئی امکان نہیں،ہلیری کلنٹن
منگل 1 دسمبر 2015 12:03
واشنگٹن۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) امریکی حکمران جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں امریکی فوجیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شام اور عراق کی سرزمین پر بھیجنے کا کوئی امکان نہیں۔
(جاری ہے)
امریکی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش نے اپنی حکمت عملی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر رکھا ہے اور اسے شکست دینے کیلئے ہمیں اس شعبہ میں اس کے بھرپور مقابلے پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف حکمت عملی کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ جہاں داعش موجود ہے وہاں اس کے خلاف برسرپیکار گروپوں کی بھرپور مدد کی جائے اور شام و عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے موثر ثابت ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے حال ہی میں شام کے شمالی علاقے میں 50 امریکی کمانڈوز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمانڈوز براہ راست جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ ان کا کردار مشاورتی ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.