بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری، کل دو میچ کھیلے جائینگے

منگل 1 دسمبر 2015 12:03

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری، کل دو میچ ..

چٹا گانگ ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ کومیلاوکٹورینز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں سلہٹ سپر سٹارز اور چٹاگانگ وکنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وکنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔