ویسٹ انڈیز اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے مابین چار روزہ ٹور میچ کل شروع ہوگا

منگل 1 دسمبر 2015 12:09

ویسٹ انڈیز اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے مابین چار روزہ ٹور میچ کل شروع ..

برسبین۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) ویسٹ انڈیز اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے مابین چار روزہ ٹور میچ بدھ سے ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں آسٹریلیا پہنچ چکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جو بدھ سے برسبین میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 سے 14 دسمبر تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :