آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بہت اچھا تجربہ ہے ،محسن خان

منگل 1 دسمبر 2015 12:23

آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بہت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بہت اچھا تجربہ ہے ،گلابی بال دن اوررات دونوں ٹائم کیلئے استعمال ہوسکتا ہے ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کا آغاز بہت اچھا ہے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے انعقاد کرنے کا منصوبہ سے تماشائیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میچ دیکھنے آئے گی آسٹریلیا اور یورپ میں کام کے اوقات کی وجہ سے لوگوں کے پاس وقت کم ہوتا ہے اس لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ڈے اینڈ نائٹ کا تجربہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں گلابی گیند کے استعمال کا تجربہ بھی بہت اچھا ہے کیونکہ یہ بال دن اور رات دونوں وقت کیلئے استعمال ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ پہلے پاکستان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں فور ڈے نائٹ میچ کروایا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پاکستان کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا جو اظہارکیا ہے پاکستان کوبھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنا کا تجربہ کرنا چاہیے ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈے نائٹ میچ اوقات کی وجہ سے کھلاڑیوں کوفٹنس کا مسئلہ نہیں ہوگا ان کی فیلڈنگ کے حوالے سے کچھ مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ رات کی نیند اور دن کی نیند میں فرق ہوتا ہے ۔