روس مشرقی یوکرین میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا ہے،یوکرینی صدر

منگل 1 دسمبر 2015 12:30

پیرس ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) یوکرین نے کہا ہے کہ روس مشرقی یوکرین میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس میں بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے کہا کہ ان کا ملک ہائبرڈ جنگ کا میدان بنا ہوا ہے جس سے پیدا ہونے والی آلودگی ماحولیات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ اس سربراہی اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس بھی شریک ہیں۔ جنہوں نے کئی سالوں کے بعد ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس 11 دسمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :