کانگو،کشتی ڈوبنے سے 20 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ، 26 کوزندہ بچا لیا گیا

منگل 1 دسمبر 2015 12:30

کنساشا ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) مشرقی کانگو میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں20 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کے مقامی اداروں نے کہا ہے کہ کشتی کیوو جھیل میں حادثے کا شکار ہوئی۔ اس حادثے میں 26 افراد کوزندہ بچا لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ کشتی پر کتنے مسافر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :