مسلم ممالک کے صحافیوں کا بین الاقوامی فورم 8 دسمبر کو ماسکو میں شروع ہوگا

منگل 1 دسمبر 2015 12:34

ماسکو ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے مشہور صحافی ماسکو میں داعش اور دوسری دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں پر بحث میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

8 اور 9 دسمبر کو ماسکو میں "مسلم ممالک کے صحافی انتہا پسندی کے خلاف" کے موضوع پر بین الاقوامی فورم ہوگا۔ اس فورم کا انتظام "روس اور اسلامی دنیا" گروپ نے کیا ہے۔اس فورم میں ایران، کویت، مصر، سعودی عرب، ترکی، الجزائر، مراکش سمیت 17 مسلم ممالک کے صحافی حصہ لیں گے۔ فورم کا مقصد انتہا پسندی کے خلاف جنگ سے متعلق اطلاعاتی پالیسی میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :