مار گرائے گئے لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی لاش روس پہنچ گئی

منگل 1 دسمبر 2015 12:34

ماسکو۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) ترکی کی طرف سے مار گرائے گئے روسی لڑاکا طیارے کے ہلاک شدہ پائلٹ، لیفٹیننٹ کرنل اولیگ پیشکوو کی لاش ماسکو کے نواح میں واقع فوجی ائیرپورٹ پر پہنچائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاش وزیر دفاع جنرل سرگئی شوئیگو اور فضائیہ کے سربراہ کرنل جنرل ویکتور بونداریو نے وصول کی ۔وزارت دفاع کے مطابق پائلٹ کی لاش لے جانے والے طیارے کو روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے روسی فضائی حدود میں داخل ہونے پر اپنے حصار میں لے لیا۔ہلاک شدہ پائلٹ کے اہل خانہ کی گذارش پر انہیں ان کے آبائی شہر لیپیتسک میں دفنایا جائے گا۔