روس میں دنیا کے طاقتور ترین برف توڑ جوہری بحری جہاز کے لئے ری ایکٹروں کی تعمیر مکمل

منگل 1 دسمبر 2015 12:35

ماسکو۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) روس میں جدید برف توڑ جوہری بحری جہاز "ارکٹیکا" کے لئے دوسرے جوہری ری ایکٹر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ ری ایکٹر کی اونچائی 8 میٹر اور وزن 100 ٹن ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ "ارکٹیکا" برف توڑ بحری جہاز دنیا کے سب سے طاقتور اور بڑا برف توڑ جوہری بحری جہاز ہوگا۔ اس کی لمبائی 173 میٹر اور چوڑائی 34 میٹر ہے۔ اس کی تعمیر روس کے شمال مغربی شہر سینٹ پٹرزبرگ میں ہو رہی ہے۔ نیا جہاز 3 میٹر دبیز سطح توڑنے کے قابل ہوگا۔برف توڑ جہاز پر دو جدید جوہری ری ایکٹر نصب ہوں گے۔ موجودہ برف توڑ بحری جہازوں کے مقابلے میں ان کی کارکردگی بہتر ہے اور وہ زیادہ محفوظ ہیں۔ اس کا مدت استعمال 40 سال ہے۔

متعلقہ عنوان :