دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کے معاملے پر رائے شماری کل کرائی جاے ، ڈیوڈ کیمرون

منگل 1 دسمبر 2015 12:37

لندن۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) برطانیہ کے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ پر فضائی حملوں کے سلسلے میں دارالعوام میں کل (بدھ کو) رائے شماری کی جائے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حزبِ اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن نے اس معاملے پر دو روزہ بحث کا مطالبہ کیا تھا تاہم پیرس سے واپسی پر ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ بحث کے لیے ایک دن کافی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم جرمی کوربن نے اپنی جماعت کے ارکانِ پارلیمان کو معاملے کی حمایت یا مخالفت کے لیے پابند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈیوڈ کیمرون نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں فضائی حملوں کے حامیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کوربن کا فیصلہ درست اور قومی مفاد میں ہے۔تاہم جیریمی کوربن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے اس اہم معاملے پر دارالعوام میں دو دن بحث کرنے سے انکار سے ظاہر ہے کہ ان کا موقف کمزور ہے۔