پابندیاں اٹھنے پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے مزید فعال کردار ادا کر سکتے ہیں‘ایران

منگل 1 دسمبر 2015 12:37

تہران۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء)ایران کی نائب صدر اور ملک کے شعبہ ماحولیات کی سربراہ معصومہ ابتکار کا کہنا ہے جب ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی تو ان کا ملک گرین ہاوٴس گیسوں کے اخراج میں بڑے پیمانے پر کمی کر سکے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ایرانی نائب صدر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران ماحول دوست ایندھن درآمد کرنے کے قابل ہو سکے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جولائی میں عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے کے بعد متعدد یورپی ممالک اور کمپنیوں نے ایران میں شمسی توانائی سمیت ’قابلِ تجدید توانائی‘ کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔معصومہ ابتکار نے کہا کہ ہم گرین ہاوٴس گیسوں میں چار فیصد کمی لائیں گے اور عالمی پابندیوں کے مکمل طور پر خاتمے اور عالمی تعاون کی صورت میں مزید آٹھ فیصد کمی لائی جا سکتی ہے۔