بھارت اگلے دس برس کے دوران بھارت کشمیر کھو سکتا ہے‘پروفیسر رادھا کمار

منگل 1 دسمبر 2015 12:49

نئی دہلی ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سابق مذاکرات کار اور سول سوسائٹی کی رکن پروفیسر رادھا کمارنے کہا ہے کہ اگلے دس برس کے دوران بھارت کشمیر کھو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رادھا کمار نے کہا مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بدتر ہوسکتی ہے اور بھارت اگلے دس برس کے دوران کشمیر سے ہاتھ دھوسکتا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی جارحیت کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر مسلح جدو جہد تیز ہوگئی ہے اور ہر روز کسی نہ کسی علاقے میں بھارتی فوج پر حملے ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :