مسلمان اورمسیحی افرادایک دوسرے کیلئے بھائیوں کی طرح ہیں‘پوپ فرانسس

منگل 1 دسمبر 2015 12:49

بنگوئی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء))پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ مسلمان اورمسیحی افرادایک دوسرے کیلئے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ ایک بزنس ہے اوریہ دیکھناچاہیے کہ دہشت گردوں کولڑنے کیلئے اسلحہ دیتاکون ہے۔پوپ فرانسس نے مذہبی کشیدگی کاشکار سینٹرل افریقن ری پبلک کادورہ کیا۔ وہ مسیحی انتہاپسندوں کے ہاتھوں فسادسے متاثربنگوئی کی مسجدمیں جوتے اتارکر گئے۔

قبلہ رخ ہوکراحتراماًجھکے اور عبادت کی ۔

(جاری ہے)

پوپ نے کہا کہ مذہب کے نام پرنفرت،بدلے اورتشددکومسترد کردیناچاہیے۔بنیاد پرستی ایک ایسامرض ہے جوہرمذہب میں موجودہے۔ مذہبی انتہاپسندی حقیقت میں مذہبی نہیں کیونکہ اس میں خداہوتاہی نہیں۔پوپ کاکہناتھاکہ ایسے چندنہیں بہت سے کیتھولک بھی ہیں جوانتہاپسندہیں،پوپ نے کہاکہ یہ کہناغلط نہیں کہ مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہمیشہ جنگیں رہیں مگرمسیحیوں کو بھی معافی کاطلبگارہوناچاہیے۔پوپ نے کسی ملک کانام لیے بغیر کہا کہ محض مذہبی نہیں،کتنی جنگیں ہیں جوہم مسیحیوں نے شروع کی ہیں۔