یورپی یونین کیساتھ معاہدے کے بعد ترکی پہلی کارروائی

یونان جانے کی کوشش کرنے والے1300 مہاجرین اور تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیاگیا

منگل 1 دسمبر 2015 12:49

استنبول((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ) ترکی اور یورپی یونین کے مابین پناہ گزینوں کو یورپ جانے سے روکنے کا معاہدہ طے ہوتے ہی ترک حکام نے یونان جانے کی کوشش کرنے والے تیرہ سو مہاجرین اور تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا-غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے، چھاپوں کے دوران مختلف علاقوں سے تیرہ سو کے قریب تارکین وطن کے علاوہ انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو بھی گرفتاراور متعدد کشتیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتارافراد کی اکثریت کا تعلق شام، عراق، ایران اور افغانستان سے ہے۔حالیہ مہینوں میں ترکی کی جانب سے تارکین وطن کو یورپ جانے سے روکنے کے لیے اب تک کی جانے والی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے، گرفتار پناہ گزینوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی ملکوں کی جانب بھیج دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے مابین ہونے والے معاہدے کی رو سے مہاجرین کو یورپ کے سفر سے روکنے کے عوض ترکی کو تین ارب یورو اور سیاسی مراعات حاصل ہونگی-

متعلقہ عنوان :