ہنگری کے وزیراعظم کی ایران کے نائب صدرسے ملاقات کی باہمی تعاون سمیت مختلف امور پر بات چیت

منگل 1 دسمبر 2015 13:08

تہران۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹراوربان نے کہا ہے کہ علاقے کی سیکورٹی ایران کی فعال موجود گی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے تہران میں ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربان نے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

ایران اور ہنگری کے اعلی سطحی وفود کے اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان آٹھ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر ہنگری کے وزیر اعظم نے کہا کہ دوطرفہ تعاون میں نئے تعلقات کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے ہنگری میں1115 ایرانی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مستقبل میں ایران اور ہنگری کے درمیان تعلقات کی تقویت کا باعث بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :