کا شتکا ر ستمبر کاشتہ کماد میں مسور کی مخلوط کاشت سے آ مدنی میں ا ضافہ کر سکتے ہیں۔محکمہ زراعت

منگل 1 دسمبر 2015 13:11

گوجرہ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء)محکمہ زراعت کے ما ہر ین نے کا شت کاروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ ستمبر کاشتہ کماد میں مسور کی مخلوط کاشت سے اپنی آ مدنی میں ا ضافہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کماد میں مسور کی مخلوط کا شت سے ز مین کی زرخیزی بڑھا نے کے ساتھ کماد کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضا فہ کر سکتے ہیں۔مسور کی بھرپور پیداوار حاصل کر نے کے لیے کا شت پندرہ دسمبر تک مکمل کر لیں،مسور کی مخلوط کاشت کے لیے ترقی دادہ اقسام کا منظور شدہ بیج پانچ سے چھکلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں فصل کی بہتر دیکھ بھال سے دس من فی ایکڑسے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔