مسلم اور مسیحی بھائی بھائی ، جنگ ایک بزنس ہے ،یہ دیکھناچاہیے کہ دہشتگردوں کولڑنے کیلئے اسلحہ دیتاکون ہے،مذہب کے نام پرنفرت،بدلے اورتشددکومسترد کردیناچاہیے،بنیاد پرستی ایک ایسامرض ہے جوہرمذہب میں موجودہے، بہت سے کیتھولک بھی ہیں جوانتہاپسندہیں،پوپ فرانسس کا سینٹرل افریقن ری پبلک کے دورے کے موقع پر خطاب

پوپ بنگوئی کی مسجدمیں جوتے اتارکر گئے،قبلہ رخ ہوکراحتراماًجھکے اور عبادت کی

منگل 1 دسمبر 2015 13:16

بنگوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) کیتھولک فرقے کے پیشواپوپ فرانسس نے کہا ہے کہ مسلمان اورمسیحی افرادایک دوسرے کیلئے بھائیوں کی طرح ہیں، جنگ ایک بزنس ہے ،یہ دیکھناچاہیے کہ دہشتگردوں کولڑنے کیلئے اسلحہ دیتاکون ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق پوپ فرانسس نے مذہبی کشیدگی کاشکار سینٹرل افریقن ری پبلک کادورہ کیا۔

وہ مسیحی انتہاپسندوں کے ہاتھوں فسادسے متاثربنگوئی کی مسجدمیں جوتے اتارکر گئے۔قبلہ رخ ہوکراحتراماًجھکے اور عبادت کی۔

(جاری ہے)

پوپ نے کہا کہ مذہب کے نام پرنفرت،بدلے اورتشددکومسترد کردیناچاہیے۔بنیاد پرستی ایک ایسامرض ہے جوہرمذہب میں موجودہے۔ مذہبی انتہاپسندی حقیقت میں مذہبی نہیں کیونکہ اس میں خداہوتاہی نہیں۔پوپ کاکہناتھاکہ ایسے چندنہیں بہت سے کیتھولک بھی ہیں جوانتہاپسندہیں،پوپ نے کہاکہ یہ کہناغلط نہیں کہ مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہمیشہ جنگیں رہیں مگرمسیحیوں کو بھی معافی کاطلبگارہوناچاہیے۔پوپ نیکسی ملک کانام لیے بغیر کہا کہ محض مذہبی نہیں،کتنی جنگیں ہیں جوہم مسیحیوں نے شروع کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :