سعودی عرب کایورپی ممالک میں پناہ گزینوں کے خلاف نفرت اور نسل پرستی پر گہری تشویش کا اظہار

منگل 1 دسمبر 2015 13:16

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) سعودی حکومت نے مختلف یورپی ممالک میں شام سمیت دیگر مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کے خلاف پیدا ہونے والی نفرت اور نسل پرستی کے مظاہروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں اور عالمی ذرائع ابلاغ مسلمانوں کے خلاف نفرت، دشمنی اور نسل پرستی کے واقعات کی روک تھام کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران مغربی ملکوں میں مسلمانوں کے خلاف جاری منافرت پرمبنی پالیسی پربحث کی گئی۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں اور عالمی ذرائع ابلاغ مسلمانوں کے خلاف نفرت، دشمنی اور نسل پرستی کے واقعات کی روک تھام کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

مسلمان پناہ گزین اپنے ملک کی ظالم حکومتوں اور دہشت گرد تنظیموں سے تنگ آکردوسرے ملکوں کو بجرت پرمجبورہیں۔ انسانی جذبے کے تحت ان کی مدد کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ انہیں مسلمان سمجھ کرانتقامی کارروائیوں اور نسل پرستی کی بھینٹ چڑھانا کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :