میونسپل کارپوریشن سرگودھا کیلئے مرزا الیاس بیگ کے نام پر اتفاق

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) سرگودھا کے ارکان اسمبلی نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کیلئے مرزا الیاس بیگ پر مکمل اتفاق کرتے ہوئے ان کا نام میاں نواز شریف سمیت اعلیٰ قیادت کو دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی ذرائع کے مطابق سرگودھا کے ارکان اسمبلی کسی طور بھی نہیں چاہیں گے کہ اسلم نوید‘ ڈاکٹر لیاقت‘ رضوان گل یا اسی طرح اور کوئی بااثر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کا میئر بنے ۔

مسلم لیگی ذرائع کے مطابق ملک اسلم نوید اگر میئر سرگودھا بن گئے تو وہ آنیوالے وقت میں لیگی ارکان اسمبلی کیلئے پرابلم پیدا کرسکتے ہیں اسی طرح ڈاکٹر لیاقت علی خان کے بارے میں ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور وہ تحصیل ناظم رہ چکے ہیں اور وہ بھی وقت آنے پر کسی بھی وقت دوسری پارٹی کو جوائن کرسکتے ہیں ۔